5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جمہوریت کی مضبوطی کیلئے نوازشریف اسمبلی میں آئیں، بابراعوان
جنگ نیوز -
گوجرانوالا . .. . . . . .وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف جمہوریت کی مضبوطی کیلئے الیکشن لڑکر اسمبلی میں آئیں ، ان کیخلاف اپنا امیدوار کھڑا نہیں کریں گے۔گوجرانوالا میں وفاقی وزیر بابر اعوان،سینئر وزیر راجہ ریاض وکلا ،سول سوسائٹی کے ارکان اور پارٹی کارکنان سے ملاقات کی۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف جمہوریت کی مضبوطی کیلئے الیکشن لڑکر اسمبلی میں آئیں ، ان کیخلاف اپنا امیدوارکھڑا نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف چار کے ٹولے سے اپنی جان چھڑالیں کیونکہ یہ ٹولہ انھیں پھر سے فوجی آمر کی طرف لے جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے الیکشن مہم کے انچارج بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔ پاکستان کے آئین میں کوئی مڈٹرم الیکشن نہیں ہیں ، جو مڈٹرم الیکشن کی بات کرتے ہوئے وہ پاکستان کی آئین توڑنے کی بات کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وکلا اور میرے درمیان جو لوگ غلط فہمی پیدا کر رہے ہیں ان کے منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔ اس دوران سینئر وزیر راجہ ریاض نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے بارے میں جو لوگ کہتے ہیں کہ سیاست نہ کریں تو کیا صدر زرداری کھلونے کی دکان کھول لیں۔