5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کوہاٹ بم دھماکاکھلی دہشتگردی ہے،الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن .. . . . . . متحدہ قومی موؤمنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کوہاٹ خواصی بانڈہ کے علاقے میں قبائلی سردارکے حجرے میں بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے ۔لندن سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں متحدہ قومی موؤمنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے معصوم انسانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ایم کیوایم کے قائد نے کہاکہ مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ کوہاٹ خواصی بانڈہ میں قبائلی سردارملک ثواب خان کے حجرے میں خودکش حملے کے زمہ دار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔