تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بجٹ خسارہ1100 ارب روپے سے زائدہو سکتاہے،ڈاکٹر اشفاق حسن

جنگ نیوز -
اسلام آباد .. . . . .سابق مشیر برائے خزانہ امور ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا ہے کہ رواں مالی سال بجٹ خسارہ1100 ارب روپے سے زائدہو سکتاہے۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے بجٹ خسارے کا ہدف 4 فیصد رکھا گیا تھا مگر مالی سال شروع ہوتے ہی یہ خسارہ5.4 فیصد ہوچکا ہے، جب کہ معیشت کی موجودہ صورتحال کے باعث یہ خسارہ جی ڈی پی کا 6.5 فیصد سے 7 فیصد کے درمیان یعنی1100 ارب روپے سے زائد ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم موت کا منظر پیش کرنے والے مشیروں کے ساتھ تمام سیاسی پارٹی کو اعتماد لیتے ہوئے حقائق سے آگاہ کریں۔اسٹیل ملز کی نجکاری پر6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مل رہے تھے لیکن اب تو جیب سے رقم دینی پڑ رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.