تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فیصل آبادمیں طوفانی بارش،دو جاں بحق بیس زخمی

جنگ نیوز -
فیصل آباد. . . . .. . .. فیصل آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نکاسی آب کا سلسلہ درہم برہم ہوگیا ہے۔ آسمانی بجلی گرنے اورمختلف مقامات پرچھتیں، دیواریں اور سائن بورڈ گرنے سے ایک خاتون اور ایک دس سالہ بچہ جاں بحق اور بیس افراد زخمی ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد میں صبح سے تیز بارش کیسلسلے میں اب تک 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ زرعی یونی ورسٹی کے مطابق شہر میں دوپہر تک 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ تیز بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑاہوگیا، جبکہ گھروں میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے۔ شمس آباد میں مکان کی دیوار گرنے سے دس سالہ بچہ ،آسمانی بجلی گرنے سے ایک عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ہوگئیں، جبکہ مختلف علاقوں میں چھتیں، دیواریں اور سائن بورڈ گرنے کے واقعات میں بیس افراد زخمی ہوگئے جنہیں الائیڈ اور سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ شکایت کے باوجود واپڈا اہلکار اپنی ڈیوٹیوں سے غائب ہیں۔بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بھی غائب ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.