تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر درمیانی درجے کا سیلاب

جنگ نیوز -
پشاور .. . .. . . دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر درمیانی درجے کا سیلاب ہے ،جبکہ دریائے سندھ میں اٹک خیر آباد ، دریائے کابل میں نوشہرہ اور دریائے سوات میں چارسدہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔فلڈ وارننگ سیل کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا اخراج 54 ہزار580 کیوسک ہے جہاں درمیانی درجے کا سیلاب ہے ، جبکہ دریائے سندھ میں اٹک خیر آباد کے مقام پر پانی کا اخراج 2 لاکھ 57 ہزار ایک سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا اخراج 66 ہزار 6 سو کیوسک ہے۔ صوبے کے دیگر تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.