5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سندھ میں قوم پرستوں کے ذریعے عوام کو ورغلایاجارہاہے، ذوالفقارمرزا
جنگ نیوز -
ٹنڈو باگو. . . . . . . .وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقار مرزانے کہاہے کہ قوم پرستوں کے ذریعے سندھ کے عوام کو ورغلایاجارہاہے۔ٹنڈوباگومیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے کہاکہ مختلف ایجنسیوں کی جانب سے قوم پرستوں کو فنڈ دیئے جاتے ہیں کہ وہ عوام کو مختلف معاملوں پر بہکائیں اور اپنے مقاصد حاصل کریں۔ان کا کہناتھاکہ سندھ کے حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔اس موقع پرانہوں نے کہا وہ اپنے مخالفین کو معاف کرتے ہیں اور ان سے کسی قسم کا بدلہ نہیں لیاجائیگا۔ڈاکٹرذوالفقار مرزا کا کہناتھاپیپلز پارٹی نے کالاباغ ڈیم کامنصوبہ منسوخ کرادیااورسندھ کے حقوق کے لئے اسی طرح کوششیں جاری رکھیں گے۔