تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانی تاحال لاپتہ

جنگ نیوز -
کراچی .. . . . . ..تین ماہ قبل صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پانچ پاکستانی اہلکاروں کو تاحال بازیاب نہیں کرایاجاسکاہے۔متاثرہ خاندانوں نے حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مغوی بنائے گئے چیف آفیسر مرچنٹ نیوی مشتاق احمد کی اہلیہ نے کہاکہ ان کے شوہر کو دیگر ساتھیوں سمیت 11اپریل کو صومالیہ میں یرغمال بنایا گیاتھا جس کی اطلاع انہیں بحری جہاز کی مالک بھارتی کمپنی نے دی۔مشتاق احمدکی اہلیہ کے مطابق بحری جہاز کی انتظامیہ نے باربار یہی پیغام دیاکہ اغواکاروں کے ساتھ مذاکرات کئے جارہے ہیں مگر اب تک انہیں اپنے پیاروں کی خیریت کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.