5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاڑکانہ:خاتون پر شوہر اوربھائی کا سرعام تشدد، مقدمہ درج، ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
لاڑکانہ .. . . . . .لاڑکانہ میں سرعام تشدد اور قتل کی کوشش کرنے پر پولیس نے بیوی کی درخواست پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے شوہر اور بھائی کو گرفتار کر لیا ،جبکہ تشدد کی شکار خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔ لاڑکانہ میں رائس کینال کے قریب کچی آبادی کی30 سالہ حفیظہ بھٹو نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایک ماہ قبل اس کی شادی حاجن بھٹو سے ہوئی۔شوہر کے ظلم کے بعد جب وہ اپنے میکے آئی تو شوہر اور بھائی سمیت چار افراد اسے زبردستی کار میں بٹھاکر لے گئے۔راستے میں پولیس کو دیکھ کر حفیظہ نے شور مچایا تو شوہر اور اسکے بھائی نے اس کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے نہر میں دھکا دیکر مارنے کی کوشش کی گئی۔بعدازاں پولیس نے حفیظہ بھٹو کو حفاظتی تحویل میں لیکر ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔حفیظہ بھٹو کی درخواست پر پولیس نے چار افرادکے خلاف اس پر سرعام تشدد کرنے اور اقدام قتل کامقدمہ درج کرکے شوہر حاجن بھٹواور بھائی زاہد بھٹوکو گرفتار کرلیا ہے ۔ حفیظہ بھٹو نے کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ظالم شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔اسے انصاف فراہم کیا جائے۔