5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پیش گوئیوں سے عالمی شہرت حاصل کرنیوالے آکٹوپس پال ریٹائر
جنگ نیوز -
اوبرہاسن ... فٹ بال ورلڈ کپ میں درست پیش گوئیوں سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے آکٹوپس پال ریٹائر ۔آئندہ کوئی پیش گوئی نہیں کریں گا دوسری جانب برطانوی کے جوا اڈا مالکان پال کو خریدنے کے لئے سرگرم ہو گئے ۔ جرمنی کے شہر اوبرہاسن میں سمندی حیات مچھلی گھر کے ترجمان تنجا مونزگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیفاورلڈ کپ میں وجدانی صلاحیت دیکھانے والا آکٹوپس پال اب کھیل ،سیاست اور معیشت کے حوالے سے کوئی پیشن گوئی نہیں کرے گا اور اب وہ بچوں کو ہسانے کا اپنا پرانا کام شروع کرے گا ۔اکوریم انتظامیہ نے آکٹوپس کو ورلڈ کپ ٹرافی جسی گولڈن کپ پیش کی جسے پال کے پسندیدہ خوراک موصل سے سجایا گیا تھا ۔جرمنی اور سپین میچ کی درست پیش گوئی کے بعد نجومی آکٹوپس دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گئے تھے ۔ آخرکار سپین کے فائنل میں جیت کی درست پیش گوئی نے بغیرہڈی والے اس منفرد سمندی جانور کو دنیا بھر میں اپنے آپ کو منوا لیا ۔دوسری جانب پال کے سو فیصد درست پیشن گوئی پر برطانیہ کے(بک میکرز) جوا اڈا مالکان نے آکٹوپس کو خریدنے کی پیش کش کر دی تاہم سمندی حیات مچھلی گھر کے ترجمان تنجا مونزگ نے کہا کہ پال کو خریدنے کے بہت سے آفر موصول ہوئے ہیں البتہ یہ بیجنے کی چیز نہیں اور یہ ہمارے پاس ہی رہے گا۔