تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایران ایٹم بم بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا،روس

جنگ نیوز -
ماسکو ... روسی صدر دمتری میدویدیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایٹم بم بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ امریکا نے میدویدیف کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے جوہری عزائم پر تشویش ہے۔ماسکو میں مختلف ممالک میں تعینات روسی سفیروں سے خطاب میں صدر میدویدیف کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام عروج پر پہنچ گیا ہے۔ اور وہ جلد ایٹم بم بنا سکتا ہے۔ روسی رہنما نے امریکا اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کی اَز سرِ نو تشکیل کیلئے نیا اتحاد بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ تاکہ تجارت اور سرمایاکاری کو فروغ حاصل ہوسکے۔ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی نے روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا یورینیم کی افزودگی کو مسلسل جاری رکھنا ظاہر کرتا ہے کہ وہ سویلین جوہری پروگرام سے عسکری جوہری پروگرام کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.