تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

افغانستان سے قبل از وقت فوج نکالنے سے مغرب غیر محفوظ ہوسکتا ہے،نیٹو

جنگ نیوز -
لندن ... نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ افغانستان سے قبل از وقت فوج نکالنے سے مغرب غیرمحفوظ اور پاکستان عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے۔برطانوی خبرایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے نیٹو کے سیکریٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کا ٹائم فریم دینے سے اتحادی ممالک کی فوج پر طالبان کے حملے بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرطالبان کو معلوم ہوجائے کہ ان کے حملوں سے ہماری افغانستان میں موجودگی کی حمایت میں کمی ہوسکتی ہے تو وہ حملوں میں اضافہ کردینگے۔ نیٹو سیکریٹری جنرل نے کہا کہ نیٹو اتحادی ممالک افغانستان سے اپنی افواج کو اس وقت واپس نہ بلائیں جب تک افغانستان کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں افغان سکیورٹی فورسز سنبھالنے کی اہل نہ ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے قبل از وقت فوج نکالنے سے مغرب غیرمحفوظ اور پاکستان عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے اور افغانستان ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن جائے گا، جہاں سے وہ شمالی امریکا اور یورپ پر حملے کرینگے۔ امریکا کی جانب سے دفاعی بجٹ میں کٹوتی سے امریکا کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کی صلاحیتوں کو محدود کرسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.