5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چائے،کافی اور اخروٹ الزائمر کے خلاف نہایت مفید ہیں، ماہرین
جنگ نیوز -
آسٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چائے ،کافی اور اخروٹ کے استعمال کے ساتھ روزانہ کی ورزش اور دھوپ لینے سے الزائمر سے بچاجا سکتا ہے۔کیلی فورنیا یونیورسٹی کے سائنس دانوں کے مطابق باقاعدگی سے چائے ،کافی اور اخروٹ کے استعمال سے الزائمر اور دوسرے ذہنی امراض کا خطرہ 40فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔سائنس دانوں کے مطابق روزانہ چائے پینے والے 65سال سے زائد عمر کے افرادمیں چائے نہ پینے والے افراد کی نسبت Dementiaکا خطرہ 37فیصد تک کم ہوتاہے جبکہ ہفتے میں کم ازکم 5مرتبہ کافی پینے والوں میں یاداشت کھونے کے خطرات20فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔سائنس دانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اخروٹ کھانے سے حیرت انگیز طور پرسیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس سے یاداشت کوبھی تقویت ملتی ہے۔