5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
عامر خان ’دھوبی گھاٹ‘ میں دلیپ کمار کا کردار ادا کریں گے
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان اپنی اہلیہ کرن راؤ کی زیر ہدایت بننے والی فلم ’دھوبی گھاٹ‘ میں دلیپ کمار کا کردار ادا کریں گے جو یوسف خان نے کئی دہائیوں پہلے فلم ’مدھومتی‘ میں ادا کیا تھا ۔اپنی نئی آنے والی فلم”Peepli Live“کی عکس بندی میں مصروف عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلم کے ساتھ اپنی اہلیہ کی فلم”دھوبی گھاٹ“ پربھی خصوصی توجہ دیں گے۔ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ عامرخان نے فلم ”مدھومتی“ میں دلیپ کما ر پر فلمائے ہوئے گانے”دل تڑپ تڑپ کے کہہ رہا ہے آ بھی جا “کے حقوق خرید لیے ہیں جس پروہ اپنی فلم”دھوبی گھاٹ“میں پرفارم کریں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عامر خان اپنی فلم میں اس گانے کو ایک الگ انداز میں پیش کریں گے۔واضح رہے کہ1958میں ریلیز ہونے والی فلم ”مدھومتی“کا یہ گانا لتامنگیشکر اورمکیش نے گایا تھا۔