تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سابق طالبان رہنماؤں کے نام دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے پر غور

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی دہشت گردی کی فہرست سے کئی سابق طالبان رہنماؤں کے نام خارج کروانے پر غور کررہے ہیں۔واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ میں محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی نے بتایا کہ جن طالبان رہنماؤں کے نام نکلوانے کا جائزہ لیا جارہا ہے ان کی تعداد پچاس سے کہیں کم ہے۔ گزشتہ روز ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ افغان صدر کرزئی نے پچاس سابق طالبان حکام کے نام اقوام متحدہ کی دہشت گردی کی فہرست سے خارج کرانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ فلپ کراؤلی نے دعویٰ کیا کہ اِن میں سے اکثر پہلے ہی افغان حکومت سے مفاہمت کرچکے ہیں، جب کہ کئی کا انتقال ہوچکا ہے۔ اس لیے ان کے نام فہرست میں شامل رہنے کا اب جواز نہیں۔ باقی رہ جانے والے مخصوص افراد کے معاملے میں امریکا سلامتی کونسل کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر غور کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.