تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اوڈیرولال اسٹیشن کے قریب ٹریک پر نصب4بم ناکارہ بنا دیے گئے

جنگ نیوز -
حیدرآباد…اوڈیرولال ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب شدہ چار بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اوڈیرولال ریلوے اسٹیشن سے پنجاب جانے والے ریلوے ٹریک پر نامعلوم افراد رات گئے چار بم نصب کرکے فرار ہوگئے۔مقامی ریلوے حکام نے خفیہ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریلوے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ریلوے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر نصب شدہ چاروں بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں بم ڈیڑھ ڈیڑھ کلو کے ہیں جنہیں ریلوے ٹریک کے ساتھ لوہے کی چادر سے باندھ دیا گیا تھا۔دوسری جانب بم کی اطلاع پر مختلف ریلوے ٹریکس پر تمام ٹرینوں کو اسٹیشنوں پر روک لیا گیا تھا، تاہم ٹریک کلیئر قراردیے جانے کے بعد تمام ٹرینوں کو منزلوں کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔بم ڈسپوزل حکام کے مطابق یہ اسی قسم کے بم ہیں جنہیں گزشتہ دنوں سندھ کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر نصب کرکے ٹریک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.