تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقوں کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع

جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان…ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کا بارشوں کے بعد ایک بارپھر ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جبکہ بارتھی میں پہاڑی تودہ گرنے سے خاتون سمیت دوافراد ہلاک ہوگئے ۔کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں گزشتہ شب شدیدبارش کے بعد برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس سے قبائلی علاقوں کا ایک بار پھر ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔گزشتہ سات روز تک منقطع رہنے کے بعد کل زمینی رابطہ جزوی طور پر بحال ہوگیا تھا تاہم آج دوبارہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس سے قبائلی علاقے فاضلہ کچھ، بارتھی سمیت متعدد علاقوں کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔قبائلیوں کو اپنی ضروریات زندگی پوری کرنے کیلئے تونسہ آنا ممکن نہیں رہا ۔اس کے علاوہ قبائلی علاقہ بارتھی میں پہاڑی تودہ گرنے سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.