5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نصیرآباد، متاثرہ لائن پرمرمت مکمل ہونے پربجلی کی سپلائی بحال
جنگ نیوز -
نصیرآباد…بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے علاقے میں 220کے وی گدو۔اوچ۔سبی کی متاثرہ ٹرانسمیشن لائن پرمرمت کا کام مکمل ہونے پربجلی کی سپلائی بحال جب کہ بلوچستان میں اضافی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے۔ کیسکو کے مطابق نصیر آباد کے علاقے چھتر اورسبی کے علاقے لہڑی میں 15جون کو آندھی اورتحریب کاری کی وجہ سے 38 کھمبے متاثر ہوئے تھے۔ 220کے وی کی ایک ٹرانسمیشن لائن مکمل طور پربند ہونے سے بلوچستان میں کیسکو کا شارٹ فال 900میگا واٹ تک پہنچ گیا تھا جس کی وجہ سے صوبے کے شہری علاقوں میں دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بیس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی تھی۔صوبے میں طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کے معمولاتِ زندگی اور زراعت بری طرح متاثر ہو رہے تھے۔ این ٹی ڈی سی کے عملے نے ایک ماہ کی جدوجہد کے بعد آج صبح نصیرآباد کے علاقے میں 220کے وی گدو۔اوچ۔سبی کی متاثرہ ٹرانسمیشن لائنوں پرمرمت کا کام مکمل کرکے بجلی کی سپلائی بحال کردی ہے جس کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں اضافی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔کیسکو نے کوئٹہ میں چارجب کہ اندرون صوبہ آٹھ سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔