تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

برٹش پٹرولیم نے آئل کا اخراج روکنے کیلئے40ٹن وزنی کیپ لگا دیا

جنگ نیوز -
نیویارک…بر ٹش پٹرولیم نے گلف آف میکسیکو میں آئل کا اخراج روکنے کے لیے ایک 40 ٹن وزنی کیپ لگا دیا ہے اور امید ظاہرکی ہے کہ اس سے تیل کا اخراج رک جائے گا، دوسری جانب امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے لوگوں کو کہا ہے کہ گلف کے ساحل پر آنا چاہیے۔برٹس پٹرولیم نے تیل کا اخراج روکنے کے لیے مزید ایک کوشش کی ہے اور اس مر تبہ انھوں نے سطح سمندر سے 1.6 کلو میٹر نیچے 40 ٹن وزنی کیپ لگایا ہے اور امید ظا ہر کی ہے کہ یہ تیل کا اخراج روکنے میں موثر ثابت ہو گا۔ اس کیپ کو چیک کرنے کے لیے آج ٹیسٹ کیا جا ئے گا ۔ تیل کے اخراج کے بعد سے لوگوں نے گلف کے ساحل پر آنا چھوڑ دیا تھا لیکن گزشتہ روز امریکی خاتون اول پاناما بیچ گئیں اور کہا کہ لوگوں کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے اور گلف کے ساحل پر ضرور آنا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.