تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

’دھوم‘ میرے اور اودے چوپڑا کے بغیر نامکمل ہے، ابھیشک بچن

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’راون‘ کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن خود کو دوبارہ صفِ اول کے اداکاروں میں شمار کرنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں۔فلم ”دھوم“ کی تیسری سیز یز میں اپنے کاسٹ ہونے کے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ابھیشک بچن کا کہنا ہے کہ فلم ”دھوم“ ان کے اور اودے چوپڑ ا کے کرداروں کے بغیر ادھوری ہے۔بہر حال اس بات کااندازہ تو ’دھوم تھری‘ دیکھنے کے بعد ہی لگایا جا سکے گا کہ ابھیشک نے اپنے دعوے کو کس حد تک صحیح ثابت کیا ہے ۔واضح رہے کہ فلم”دھوم تھری“میں جگہ پانے کے علاوہ ہدایت کار Tarun Mansukhaniنے بھی ابھیشک بچن کو اپنی فلم”دوستانہ“ کے سیکوئل میں کاسٹ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.