5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایڈز کے وائرس کا91فی صد خاتمہ کرنے والی اینٹی باڈیز دریافت
جنگ نیوز -
آسٹن…سینٹر مانیٹرنگ…امریکی سائنسی محققین نے ایسی اینٹی باڈیز دریافت کرلی ہیں جو جسم میں ایڈز کے وائرس کو نشانہ بناکر91فیصد تک ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور اس طرح ایڈز کے خلاف انتہائی موثر ویکسین کی تیاری میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔سائنسی محققین کی جانب سے ایک سائنسی جرنل میں جاری کی گئی اس تحقیق کے مطابق ایسی تین اینٹی باڈیز کی اقسام دریافت ہوئی ہیں جن میں سے ایک کی ایڈز کے خلاف لڑنے کی صلاحیت90فیصد سے بھی زیادہ ہے۔چند افراد کے جسم کے مدافعتی نظام میں ایسی طاقت ور پروٹین کی پیدا ہوتی ہیں جو انہیں اس بیماری سے متاثر ہونے کے بعد بھی زیادہ عرصے زندہ رہنے کی طاقت مہیا کرتی ہیں۔ماہرین کی یہ کوشش ہے کہ وہ ان اینٹی باڈیز کی مدد سے ایسی ویکسین تیار کرلیں جو انتہائی موثر طریقے سے ہر انسان کے جسم میں داخل ہونے کے بعد ایسی سپر اینٹی باڈیز کی نشوونما اور پیداوار شروع کردے۔