تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کابل کا طالبان کو معاشرے کا فعال حصہ بنانے کیلئے مفاہمت کا منصوبہ

جنگ نیوز -
لندن…کابل طالبان کو معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے ایک منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ایک برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ افغان حکومت طالبان کو غیرمسلح کرنے اور افغان معاشرہ کا فعال حصہ بنانے کے لیے مفاہمت کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کے تحت کروڑوں ڈالر مختص کیے جا رہے ہیں۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے افغان حکومت طالبان کو افغان معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے لیے امریکی اور نیٹو فوجی حکام کے ساتھ منصوبہ بنا رہی ہے جس کے تحت ہتھیار پھینکنے والے طالبان کی مالی معاونت کی جائے گی اورانہیں نوکریاں دی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں قیام امن کے لیے انٹرنیشنل ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے کروڑوں ڈالر فراہم کیے جائیں گے اور افغانستان کے 22صوبوں کے36ہزار سابق جنگجوؤں کو پانچ سال کے اندر افغان معاشرے کا حصہ بنایا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے کابل میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں اس منصوبے پر اتفاق کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی برادری افغانستان میں قیام امن کے لیے اس منصوبے کی حمایت کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.