تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

انیل کپور بیٹی کی محبت میں ساؤتھ افریقی صدر سے نہیں مل سکے

جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…جنگ نیوز…بالی ووڈ اداکار انیل نے کپور بیٹی کی محبت میں ساؤتھ افریقی صدر سے ملاقات کا موقع گنوادیا۔ اداکار انیل کپور ساؤتھ افریقہ کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔ انھیں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی رات ساؤتھ افریقی صدر جیکب زوما نے کھانے پر مدعو کیا لیکن انیل کپور اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے بجائے اپنی بیٹی کی فلم ’عائشہ‘ کی تشہیر میں مصروف رہے۔انیل کپور دو دن کے لئے ساؤتھ افریقہ گئے تھے۔ان دو دنوں میں وہ صرف سونم کپور کی فلم ’عائشہ‘ کی تشہیر کرنا چاہتے تھے۔ اسی مصروفیت میں انیل نے ساؤتھ افریقی صدر کی خاص دعوت میں شرکت نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.