5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
20 لاکھ ٹن اضافی گندم اور2لاکھ ٹن گندم مصنوعات برآمد کی جائینگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر خوراک و زراعت نذر محمد گوندل نے کہا ملک سے 20 لاکھ ٹن اضافی گندم اور2لاکھ ٹن گندم مصنوعات برآمد کی جائے گی۔وفاقی وزیر خوراک و زراعت نذر محمد گوندل نے جیو نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ ملک میں گندم ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں کمی ہے۔ اس لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 20 لاکھ ٹن اضافی گندم اور2لاکھ ٹن گندم مصنوعات برآمد کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ فلور ملرزکی افغانستان گندم و آٹے کی برآمد ات پر بارڈر سکیوریٹیز حکام کی بھتہ خوری کا ازالہ کیا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر کوئی فورس بنائی گئی ہے تو اسے ختم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی، گندم اور دالوں کی قلت نہیں ہے۔ نذر محمد گوندل نے مزید بتایا کہ ماہ رمضان کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غر یب افراد کی مدد کی جائے گی۔