5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی میں آج شام ہلکی بارش کی پیش گوئی
جنگ نیوز -
کراچی … محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ شام میں بوندا باندی ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32سے34 ڈگری سیٹنی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب74 فیصد ہے۔