تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نوشہرہ: پولیس اور ایف سی کا مشترکہ آپریشن،100سے زائد افراد گرفتار

جنگ نیوز -
نوشہرہ…نوشہرہ کے علاقے رسال پوراور اکبر پورہ میں پولیس اور ایف سی نے مشترکہ آپریشن کے دوران سو سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جن میں بارہ سال کا لڑکا بھی شامل ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آپریشن کی آڑ میں بے گناہوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد میں سولہ شدت پسند بھی شامل ہیں ۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب شہریوں نے آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں کی گرفتاری سے پولیس کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے ۔ پولیس نے بارہ سال کے لڑکے کو بھی گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کے دوران اس نے رونا شروع کردیا۔بچے کا الزام ہے کہ آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں نے تلاشی کے دوران اس کی جیب سے چھ ہزار روپے بھی نکال لئے۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آپریشن کی آڑ میں کی جانے والی زیادتیوں کی تحقیقات کی جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.