تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

’فارمنگ‘ تیکنک کے ذریعے برطانیہ میں مصنوعی خون کی تیاری

جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز…برطانیہ کے ماہرین طب نے مصنوعی خون تیار کر لیا ہے جسے عن قریب شدید زخمیوں اورمیدان جنگ میں لڑنے والے سپاہیوں کے علاج معالجے میں استعمال کیا جائے گا۔ اس خون کو جس تکنیک سے تیار کیا گیا ہے اس کو طبی اصطلاح میں ''فارمنگ'' کا نام دیا گیا ہے، جس میں ہیماٹوپیکس سیل کو جانوروں کے جسم میں داخل کر کے قابل استعمال خون کی طرح بدلا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک دفعہ میں 20 یونٹ خون تیار کیا جا سکے گا، جب کہ شدید زخمی آدمی کو 6 یونٹ خون درکار ہوتا ہے۔ ماہرین طب نے کہا ہے کہ اگر اس خون کے استعمال کی منظوری مل گئی تو جنگ کے میدان میں خون کی کمی سے ہلاکتوں کو بڑے پیمانے پر روکا جا سکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.