تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گذشتہ مالی سال مقامی کاروں کی فروخت50 فیصد اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی …گذشتہ مالی سال مقامی کاروں کی فروخت50 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ24 ہزار یونٹس رہی۔پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی2009سے جون2010تک کاروں کی کل فروخت میں49.63 فیصد اضافے کیساتھ1لاکھ23ہزار957یونٹس رہی،اس دوران 1000سی سی کی کاروں سمیت تمام طاقت کی کاروں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کافی عرصے سے دباؤ کا شکار1000 سی سی کاروں کی فروخت47 فیصد اضافے کے ساتھ24 ہزار یونٹس رہی جسکی اہم وجہ رواں مالی سال ایک نئے ماڈل کا آغاز تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق1300سی سی اور اس سے زاید کاروں کی فروخت57 فیصد اضافے کے ساتھ61 ہزار یونٹس جبکہ800 سی سی کاروں کی فروخت40 فیصد اضافے کے ساتھ39 ہزار یونٹس رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.