تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

قاف لیگ فرانس کے سینئر رہ نما چوہدری محمد اکرم کی خوش دامن انتقال کر گئیں

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…فرانس میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سینئیر رہ نما چوہدری محمد اکرم وسن کی خوش دامن اور چوہدری غلام احمد کی اہلیہ پاکستان میں ڈنگہ کے ملحقہ گاؤں تحصیل کھاریاں میں رضا الہٰی سے فوت ہوگئی ہیں۔ فرانس سمیت یورپ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات خصوصی طور پر پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے صدر و کوآرڈنیٹر چوہدری شاھین اختر، الحاج چوہدری ارشد مارتھ، راجہ علی اصغر ، چوہدری محمد اقبال اور ماسٹر محمد یعقوب کے علاوہ صحافی برادری سے پاک پریس کلب کے صدر چوہدری شبیر بھدر، سینئر نائب صدر زاہد مصطفٰی اعوان اور جنرل سیکرٹری رضا چوہدری نے چوہدری محمد اکرم وسن سے ان کی خوش دامن کی اچانک وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کی دعا کی۔ مرحومہ کو آج سپرد خاک کردیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.