5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ملتان :خطرناک ڈاکو سجاد بھٹی پولیس مقابلے میں ماراگیا
جنگ نیوز -
ملتان …ملتان کے علاقہ مختیار ٹاون میں پولیس مقابلہ میں خطرناک ڈاکو سجاد بھٹی ہلاک ہو گیا، ملزم کے پاس سے 30 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وہاڑی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر مختیار ٹاون کے ایک مکان پر چھاپہ مارا تو اندر موجود ملزم سجاد بھٹی نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہو گیا ملزم جس مکان میں رہا ئش پذیر تھا وہاں سے تیس لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں ۔پولیس کے مطابق ملزم40 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب اور وہاڑی میں2ایلیٹ کے کانسٹیبل کو شہید کرنے کے علاوہ تھانہ لڈن کے علاقہ میں بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا ۔ملزم کی لاش کو نشتر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے رکھوا دیا گیا ہے ۔