5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان اسٹیل نے دالبندین کی تین کانوں میں کان کنی کا آغاز کر دیا
جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان اسٹیل نے بلوچستان دالبندین میں تین کانوں کی لیز کے بعد کان کنی کے کام کا آغاز کر دیا ۔یہ بات پاکستان اسٹیل کے قائم مقام منتظم اعلیٰ امتیاز لودھی نے اسٹیل ملز میں مزدوروں کے اجتماع کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے دالبندین میں تین مقامات پر کان کنی کیلئے لیزحاصل کرلی گئی ہے اور اس پر ابتدائی کام کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کانوں کی کھدائی کیلئے جدید ترین مشینری استعمال ہو گی اور اسکے لیے رواں مالی سال50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔امتیاز لودھی نے کہا کہ گذشتہ عالمی مالیاتی بحران میں صرف وہ اسٹیل کمپنیاں کام یاب رہیں جن کے پاس اپنی مائننگ ہے۔