تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ناریل کا پانی،کیلا،کھیرا،تربوز اور ٹھنڈا دودھ تیزابیت میں نہایت مفید

جنگ نیوز -
ماسکو…سینٹرل مانیٹرنگ…اکثر افراد کو تیزابیت کی شکایت رہتی ہے جو پیٹ کے Gastric Glands سے کیمیائی مادے کے اخراج کے باعث جنم لیتی ہے۔ اس شکایت سے نجات حاصل کرنے کے لئے ناریل کے پانی کا استعمال انتہائی موثر ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ خوراک میں کیلے ، کھیرے اور تربوز کا استعمال بھی تیزابیت سے حفاظت کا بہترین ذریعہ ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹ کی تیزابیت کے شکار افراد اگر روزانہ ایک گلاس ٹھنڈا دودھ استعمال کریں تو اس پریشانی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.