تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خیبر پختونخوا: مستحق کسانوں کو آسان زرعی قرضے دینے کا اعلان

جنگ نیوز -
پشاور…اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے مستحق کسانوں کو آسان شرائط پر زرعی قرضے دینے کا اعلان کردیا۔خیبر پختونخوا کے مستحق کسانوں کوزرعی قرضے دینے کا اعلان اسٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور کے ڈپٹی چیف مینجر عابد حسین نے صوابی میں ایک اجلاس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زرعی قرضے خیبر پختونخواہ کے کم ترقی یافتہ اضلاع کے مستحق کسانوں کو دیے جائیں گے تاکہ پیداوار میں اضافہ کر کے نہ صرف زرعی خود کفالت حاصل ہو بلکہ کسانوں کا معیار زندگی بھی بہتر بنایا جا سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.