تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

رحمان ملک کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست کی سماعت ملتوی

جنگ نیوز -
راول پنڈی…راول پنڈی کی احتساب عدالتوں نے وزیرداخلہ رحمان ملک کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی ہے، جبکہ اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں سرکاری گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کردیئے ہیں۔احتساب عدالت نمبر دو کے جج وامق جاوید نے اے آر وائی ریفرنس کی سماعت کی ، آج مقدمہ کے ایک شریک ملزم اسلم حیات قریشی کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کے ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل نے مقدمہ کے بارہ سرکاری گواہ کے بیانات قلمبند کرنے کی استدعا کی تو عدالت نے ان گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کرنے کا حکم دے دیا، دوسری طرف احتساب عدالت نمبر چار کے جج چوہدری عبدالحق کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے رحمان ملک کے خلاف دو ریفرنسز واپس لینے کیلئے نیب کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی ، اس کیس کی اب سماعت بارہ اگست کو ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.