تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان میں پہلے کب شفاف الیکشن ہوئے ہیں؟، جسٹس جاوید اقبال

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئین میں18ویں ترمیم کی بعض شقوں کے خلاف مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ میں آج بھی جاری ہے ۔ ایک موقع پر جسٹس جاوید اقبال نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان میں پہلے کب شفاف الیکشن ہوئے ہیں ۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا سترہ رکنی بنچ مقدمے کی سماعت کر رہا ہے ۔ الجہاد ٹرسٹ کے حبیب وہاب الخیری نے آج دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے کئی حصے اسلامی شعائر کے منافی ہیں ۔ سیاسی جماعتوں میں انتخابات کی شرط کا خاتمہ پارٹی قیادت میں موروثیت کو جنم دیگا۔ انہوں نے کہا کہ نئے انتخابی قوانین ، شفاف الیکشن کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے ۔ اس پر جسٹس جاوید اقبال نے ریمارکس دئے کہ ملک میں پہلے کب شفاف الیکشن ہوئے ہیں ، عدالتی وقفہ سے پہلے حبیب وہاب الخیری کے دلائل ختم ہوئے توحفیظ پیرزادہ نے دلائل کا آغاز کردیا ۔اس موقع پر مقدمہ میں فریق بننے کے خواہش مند سول سوسائٹی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ حفیظ پیرزادہ کی درخواست میں فریق بننا چاہتے ہیں ، اس پر حفیظ پیرزادہ نے اعتراض کیا کہ یہ لوگ ان کی درخواست سے متاثرہ فریق نہیں تو پھر انھیں کس طرح فریق بنایا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.