تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہور: ججز اور وکلاء کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا

جنگ نیوز -
لاہور…سیشن جج کوکام سے روکنے پر سول ججزاورجوڈیشل مجسٹریٹس نے آج بھی احتجاجاًاپنے فرائض انجام نہیں دیئے ۔ججز اوروکلا کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کرگیا جس کے باعث آج ماڈل ٹاؤن ،کینٹ کچہری اور ایوان عدل کے سوسے زائد ایڈیشنل سیشن ججز،سول ججز اورمجسٹریٹس نے مقدمات کی سماعت نہیں کی ۔ججز کاکہناہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زواراحمد شیخ جب تک اپنی عدالت میں کام پر واپس نہیں آئیں گے اس وقت تک سول ججز بھی کام نہیں کریں گے تاہم سیشن کورٹ میں متعددایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے کام جاری رکھا اورمقدمات کی سماعت کی۔ ماتحت عدالتوں میں ججز کے نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی جس کی وجہ سے سائلین کوسخت پریشانی کاسامنا کرناپڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.