5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
رمضان المبارک میں عوام کیلئے ’سستا آٹا ‘پیکیج کی تیاری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…رمضان البارک میں عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کیلئے پیکیج تیار کیا جارہا ہے،جو چاروں صوبوں میں یکساں یکم رمضان سے فروخت کیا جائیگا۔ محکمہ خوراک ذرائع کے مطابق اس مہنگائی میں کم آمدنی ولے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بازارمیں20 کلو آٹے کاتھیلا100روپے سستا فروخت کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت پنجاب کی طرز پر باقی تینوں صوبوں میں بھی سستا آٹا فروخت کرنے میں سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں مجموعی طور پر22ارب روپے سبسڈی برداشت کریں گی ۔ اس وقت بازار میں آٹا تھیلا500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جو سبسڈی ملنے پر تقریباً4 سو روپے میں فروخت ہو سکے گا ۔