5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
میڈیا کیخلاف قرارداد: جیو کو اراکین کی دستخط شدہ دستاویز مل گئی
جنگ نیوز -
لاہور…جیو نیوز کوپنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ سے ایسی دستاویز ملی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ میڈیا کے خلاف قرار داد کیلئے منعقدہ اجلاس میں تمامجماعتوں کے اراکین شریک تھے۔دستاویزکے مطابق اجلاس8 جولائی کی صبح10بجے پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم اے میں منعقد ہوا۔جس کا ایجنڈا،”اراکین اسمبلی کی میڈیا کے ہاتھوں ہتک“ تھا۔اجلاس میں شریک18ارکان میں مسلم لیگ(ن)کے7، پیپلز پارٹی اور فارورڈ بلاک کے چار،4، مسلم لیگ(ق)کے2اور ایم ایم اے کا ایک رکن شامل تھا۔18ارکان کے اجلاس میں میڈیا کے خلاف قرار داد لانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں مسلم لیگ(ن)کے چوہدری وحید، ثنا اللہ مستی خیل، عامر سعید انصار، راحیلہ خادم حسین، نوید انجم، کرنل شجاع اور شمس حیدرشریک ہوئے۔ پیپلزپارٹی کی نمائندگی محمد عباس، نرگس فیض ملک، آمنہ بٹراور ذوالفقار گوندل نے کی فارورڈ بلاک کے شیخ علاؤالدین، ڈاکٹر طاہر علی جاوید، اعجاز شفیع،شوکت عزیزبھٹی اور ایم ایم اے کی علی حیدرنور نیازی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ(ق) کی ثمینہ خاورحیات اور سیمل کامران نے بھی میڈیا کے خلاف اجلاس میں حصہ لیا۔