5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اٹلی،جشن آزادی کے سلسلے میں پاکستانی کلبز میں مقابلوں کی تیاریاں
جنگ نیوز -
روم…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…جشن آزادی پاکستان 2010 کے سلسلے میں شیر پاکستان سپورٹس کلب بریشیا،اٹلی کے زیر اہتمام 25 اور26 جولائی، جب کہ پاکستان سپورٹس کلب بریشیا،اٹلی کے زیر اہتمام31 جولائی اور یکم اگست کو دو روزہ کھیلوں کے مقابلوں کی تیاریاں جاری ہیں۔ ان کھیلوں میں کبڈی ، والی بال، کرکٹ، رسہ کشی،ہاکی اورفٹ بال کے مقابلے ہوں گے۔ جشن آزادی کے موقعے پر کھیلوں کے مقابلے کرانے کا مقصد یہاں مقیم پاکستانی اور مقامی کمیونٹی کو تفریحی مہیا کرنے سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانی نوجوان نسل کو جدوجہدآزادی سے روشناس کرانا اور مقامی سوسائٹی کو پاکستانی کلچر و ثقافت سے آگاہ کرنا ہے۔