تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

واشنگٹن :ایرانی ایٹمی سائنسدان نے پاکستانی سفارتخانے میں پناہ لے لی

جنگ نیوز -
تہران… ایرانی لاپتہ ایٹمی سائنسدان شاہرام امیری نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے شعبہ ایرانی مفادات میں پناہ لے لی ہے۔ادھر پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ معاملات کی چھان بین کے بغیر کچھ کہنا قبل ازوقت ہے‘ معلومات ملنے پر ہی پاکستان اپنے موٴقف سے آگاہ کرے گا۔ ایرانی ریڈیو نے بتایا کہ 2009 میں سعودی عرب میں حج کے دوران لاپتہ ہونے والا ایرانی ایٹمی سائنسدان شاہرام امیری نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں شعبہ ایرانی مفادات میں پناہ لے لی ہے۔ریڈیو کے مطابق ایرانی سائنسدان نے پاکستانی سفارت خانے کے حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں فوری طور پر ایران واپس بھجوایا جائے جبکہ ایران حکام نے کہا ہے کہ شاہرام امیری کی فوری بحفاظت واپسی چاہتے ہیں۔ ایرانی حکام نے الزام لگایا تھا کہ شاہرام امیری کو امریکی انٹیلی جنس ایجنٹوں نے اغوا کیا تھا۔ واضح رہے کہ 1979 امریکا اور ایران کے سفارت تعلقات ختم ہونے کے بعد پاکستانی سفارت خانہ امریکا میں ایرانی مفادات کو دیکھتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.