5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی،غربت سے تنگ والدین ایک سالہ بچی ایدھی سینٹر میں چھوڑ گئے
جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی…ایدھی سینٹر کورنگی میں نامعلوم والدین ایک سالہ بچی کو جھولے میں ڈال کر چلے گئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق نامعلوم والدین غربت سے تنگ آ کر بچی کو ایدھی سینٹر کے باہر نصب جھولے میں چھوڑ کر چلے گئے۔ درین اثناء بچی کو ایدھی سینٹر میٹھا در منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ فی الوقت والدین کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔