5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چیئر مین ایچ ای سی کے بھائی 4 روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے
جنگ نیوز -
حیدرآباد…اینٹی کرپشن کورٹ حیدرآبادنے سابق ڈی سی اورٹنڈوالہیار اور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بھائی فاروق لغاری کو چار روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کردیاہے۔اینٹی کرپشن پولیس نے آج سابق ڈی سی او ٹنڈوالہ یار اور چیئرمین ہائر ایجوکشین کمیشن کے بھائی فاروق لغاری کو عدالت میں پیش کیا۔جہاں عدالت نے چارروزہ ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کردیاہے۔ اینٹی کرپشن پولیس نے فاروق لغاری کو ان کی مدت ملازمت کے دوران ٹنڈوالہ یار میں زمین کے کاغذات میں ہیر پھیر اورسرکاری اراضی خوردبرد کرنے کے الزام کے تحت گرفتارکیاتھا۔اینٹی کرپشن پولیس نے عدالت میں پیش کئے جانے والے کیس میں یہ بھی الزام لگایا کہ انہوں نے سات کروڑ روپے کی خوردبرد کی ہے۔ فاروق لغاری کو کل گرفتارکیاگیا تھا تاہم آج ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی ۔فاروق لغاری کے وکیل ظہیر الدین لغاری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ فاروق لغاری گریڈ19کے افسر ہیں اور انہیں یوں سڑک سے گرفتارکرلینا غیر قانونی ہے۔فاروق لغاری نے میڈیا سے مختصر بات چیت کے دوران بتایاکہ انہیں جعلسازی کے کیس میں گرفتارکیاگیاہے اور ان کے بھائی کے بارے میں دباؤ کچھ نہیں کہہ سکتے ۔