5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شہباز قائم علی شاہ ملاقات:پانی تنازع افہام تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صوبہ سندھ اور پنجاب نے چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔پنجاب حکومت کے اعلامئے کے مطابق یہ اتفاق صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ایک ملاقات میں ہوا ۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کے سینئر مشیر سردار زوالفقار علی خان کھوسہ ، سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض ، سندھ کے صوبائی وزیر آبپاشی سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر خورارک نادر مگسی نے شرکت کی ۔