5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکی نمائندے جارج مچل رواں ہفتے مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے
جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… مشرق وسطیٰ کیلئے امریکا کے نمائندہ جارج مچل رواں ہفتے کے دوران خطے کا دورہ کریں گے۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی نے بتایا کہ امریکہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جلد از جلد براہ راست مذاکرات کا خواہاں ہے اوراس مقصد کیلئے جارج مچل آئندہ دو دن تک مشرق وسطیٰ جائیں گے جہاں وہ ایک بار پھر اسرائیلی و فلسطینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔