5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سرگودھا: پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ کا طیارہ گر کر تباہ
جنگ نیوز -
سرگودھا…سرگودھا میں پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بغیر پائلٹ کا فالکن طیارہ شاہین آباد روڈ پر چک 89 کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا ، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملنے پر پاک فضائیہ اور پولیس کے حکام موقع پر پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ فنی خرابی ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔