5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ویتنام میں طویل خشک سالی کے بعد موسلا دھار بارش
جنگ نیوز -
ہنوئی…جنگ نیوز… ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں طویل خشک سالی کے بعد ہونے والی موسلا دھار بارش سے سڑکیں اور گلیاں نہروں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ صرف دو گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش کے بعد سڑکوں پر ڈیڑھ ڈیڑھ فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا۔ متعدد درخت اکھڑگئے اور ہزاروں گاڑیاں سڑکوں پر سیلابی پانی میں بہہ گئیں۔ دارالحکومت کے بعض حصوں میں صرف ایک گھٹنے میں 4.7 انچ بارش ریکارڈ کی گئی۔