تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی، سٹی کورٹ حملے کا ایک ملزم پولیس مقابلے میں گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی…آغا خالد…سٹی کورٹ پر حملہ کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین قیدیوں کو رہا کرانے کے ایک ملزم امجد عرف امجو کو پولیس نے کلاکوٹ کے علاقے سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔دریں اثناء کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد نے ایک نجی کلینک کے باہر فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔مقتول کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ کی پنجابی پختون آرگنائزنگ کمیٹی سے بتایا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.