5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سعودی عرب میں آئندہ ہفتے سے آپریشن کا آغاز کردینگے،صدر نیشنل بینک
جنگ نیوز -
کراچی …نیشنل بینک صدر سید علی رضا کا کہنا ہے کہ نیشنل بینک سعودی عرب میں آئندہ ہفتے سے اپنے آپریشن کا آغاز کردے گا۔نیشنل بینک کے صدر سید علی رضا نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک سعودی عرب کے شہر ریاض میں اپنی برانچ آئندہ ہفتے کھول دے گا ۔ انہوں بتایا کہ نیشنل بینک کو سعودی عرب میں آپریشن سے ایک بڑی مارکیٹ ملنے کی توقع ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد سعودی عرب میں مقیم ہے جن کو نیشنل بینک اپنی خدمات فراہم کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ بینک مستقبل قریب میں اپنے خلیجی ممالک کے نیٹ ورک میں بھی مزید توسیع کرے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل بینک نے بینک الجزیرہ کے حصص کی گرتی ہوئی قیمت کے باعث اس کے حصص فروخت نہیں کیے ہیں۔