تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کنڈیارو:اسکول ٹیچر کی اہلیہ نے چار بچوں کو جنم دیدیا

جنگ نیوز -
کنڈیارو…نوشہروفیروز میں پرائمری اسکول ٹیچر کی اہلیہ نے چار بیٹوں کو جنم دیا ہے،جس کے بعد بچوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔ کنڈیارو کی ایک نجی اسپتال میں گاؤں دالی کی رہائشی خاتوں نجمہ بی بی زوجہ احمد خان نے چار بیٹوں کو جنم دیاہے۔ڈاکٹروں کے مطابق چاروں بچے اور ماں صحت مندہیں اور والدین چار بچوں کی پیدائش پر خوش ہیں۔ چار بیٹوں کی پیدائش کے بعد بچوں کی تعداد گیارہہوگئیہے ۔اس خاندان میں پہلے ہی چار بیٹے اور تین بیٹیاں بھی ہیں ۔ چار جڑواں بیٹوں کی پیدائش پر شہریوں کی بڑی تعداد بچوں کودیکھنے کے لئے اسپتال پہنچ رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.