تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلوچستان یونیورسٹی : پارلیمنٹیرینز کی ڈگریوں کی تصدیق مکمل

جنگ نیوز -
کوئٹہ …بلوچستان یونیورسٹی میں موصول ہونے والی پارلیمنٹرینز کی تعلیمی اسناد تصدیق کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ارسال کردی گئیں۔ رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی پروفیسر محمد اقبال کاسی نے جیو نیوز کو بتایا کہ بلوچستان یونیورسٹی کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے تصدیق کیلئے57پارلیمنٹیرینز کی تعلیمی اسناد موصول ہوئی تھیں جنہیں ضروری تصدیق کے بعد واپس ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو بھجوادیا گیا ہے تاہم انہوں نے تعلیمی اسناد کے اصلی یا جعلی ہونے کے حوالے سے بتانے سے گریز کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.