5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خیبر پختونخوا:ابر آلود موسم اور بارش کی پیش گوئی
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہے گا اور بارش کا امکان ہے ۔محکمہ مو سمیات کے مطابق پشاور سمیت صوبہ خیبر پختو نخوا اور بالائی علاقوں میں آیندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے جس سے گر می کی شدت میں کمی بھی متوقع ہے ۔خیبر پختو نخوا کے بالائی علاقوں میں گزشتہ شب بارش ہو ئی ہے ۔دیرمیں ایک ملی میٹر،چترال3ملی میٹر ،بالاکوٹ2 ملی میٹر ،اور ڈی آئی خان میں7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔پشاور میں دن کو ہلکی بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوش گوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔